قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان میں 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کو کوئی متزلزل نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کو کوئی متزلزل نہیں کرسکتا۔

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرنا اہم کامیابی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم ملک کے امن و سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔