سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھول چڑھانے کے بعد گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت اس مملکت خداداد پاکستان میں امن قائم ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں، شہداءنے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر دیا، پوری قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے، 6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں ہمارے جری جوانوں نے جس بہادری اور …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت اس مملکت خداداد پاکستان میں امن قائم ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں، شہداءنے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر دیا، پوری قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے، 6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں ہمارے جری جوانوں نے جس بہادری اور شجاعت سے ملک کا دفاع کیا تاریخ میں اسکی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید جنہوں نے کارگل کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر پھول چڑھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکیپٹن کرنل شیر خان شہید کے عزیز و اقارب سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اسپیکر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور ہماری تاریخ مسلح افواج کے جری جوانوں کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور امن دونوں میں ہماری مسلح افواج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

مزید خبریں