سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا ہے کہ ہے کہ وہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عالمی ذرائع ابلاغ کے منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا ہے کہ ہے کہ وہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عالمی ذرائع ابلاغ کے منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ذرائع ابلاغ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پاکستان کی آنکھیں اور کان ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور کمیٹیوں کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ایک تھنک ٹینک قائم کریں جو ہمیں باقاعدہ ہر تین یا چھ ماہ بعد رپورٹ پیش کریں ۔ اس سے ہمیں پارلیمنٹ کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی ڈونرز کے تعاون سے جہاں ارکان پارلیمنٹ کے لئے تربیتی پروگرام مرتب کئے جاتے ہیں وہاں ہم پارلیمانی رپورٹرز کے لئے بھی پروگراموں کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply