سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا محمد ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیپلز پارٹی کے رکن محمد ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دونوں رہنماﺅں نے مرحوم محمد ایاز سومرو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو نے بطور رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ …

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیپلز پارٹی کے رکن محمد ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دونوں رہنماﺅں نے مرحوم محمد ایاز سومرو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو نے بطور رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ دونوں رہنماﺅں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔