اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میںدہشت گردی کے خاتمہ اور اس مقصد کے حصول کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی رواں سال دسمبر میں ایک کانفرنس منعقدکرا رہی ہے جس میں چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کے سپیکر شرکت کر یں …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلو چستان کے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میںدہشت گردی کے خاتمہ اور اس مقصد کے حصول کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی رواں سال دسمبر میں ایک کانفرنس منعقدکرا رہی ہے جس میں چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کے سپیکر شرکت کر یں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلو چستان کی صوبائی اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی سر براہی میں صوبائی اسمبلی کے وفد سے کیا جنہو ں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملا قات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور یہ وقت اس ناسور کے خاتمہ کےلئے مشتر کہ جدوجہد کا موزوں وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھی دہشت گردی کا شکا ر ہے اور ہم اپنے دشمنوں جو ہمارے امن و خو شحالی کو سبوتاژ کر نے کے درپے ہیں کو شنا خت کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس برائی پر مکمل قابو پا لیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خو شحالی مو جودہ جمہوری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کےلئے جمہوری اداروں کے مابین قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔







