اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں پاک-جرمنی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر نے جرمن سفارت کار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پارلیمانی اور عوامی روابط اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی وفود کے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل کی ملاقات، پاک-جرمنی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں پاک-جرمنی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر نے جرمن سفارت کار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پارلیمانی اور عوامی روابط اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہونے والی دنیا کی پہلی پارلیمان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
پارلیمنٹ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کاکسز بنائے گئے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔تمام مذاہب انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ممانعت کرتے ہیں۔ تنازعات کا پر امن حل خطے کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔پارلیمانی روابط دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔پارلیمنٹ میں صنفی مساوات کیلئے دونوں ایوانوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں صفحہ اول میں شامل ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔جرمن سفیر اینا لیپل نے پاکستان کی پارلیمانی روایات اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں جاری صنفی مساوات کے فروغ اور بچوں کے حقوق کیلئے اصلاحات قابل تحسین ہیں۔جرمنی پاکستان کے ساتھ پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔
جرمنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔








