اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، سپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی اور سیکرٹری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین بھی شریک تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون، قانون …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، سپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی اور سیکرٹری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین بھی شریک تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون، قانون ساز اداروں کے مابین روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قانون ساز اداروں کے درمیان قریبی روابط جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی نمائندگی کے مؤثر کردار کے لئے ناگزیر ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر روابط بڑھانے سے دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے سپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی اور نظریاتی رشتے پر فخر کرتے ہیں۔دونوں سپیکرز نے پارلیمانی تجربات کے تبادلے اور تعاون کے فروغ پر اتفاقِ کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور پائیدار امن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








