سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پِنہیرو دا سلوا کی الوداعی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پِنہیرو دا سلوا نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرتگال کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران گزارا گیا عرصہ ان کی زندگی کا ایک یادگار اور نمایاں …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پِنہیرو دا سلوا نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرتگال کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران گزارا گیا عرصہ ان کی زندگی کا ایک یادگار اور نمایاں ترین دور رہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو نہایت مہمان نواز، باصلاحیت اور باوقار قرار دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پرتگال کے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے پرتگال کے سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی پاکستان اور پرتگال کے مابین قریبی تعاون کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔