سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کی باعث سپیکر قومی اسمبلی اب قائم مقام صدر ہونگے ،آئین کے آرٹیکل 49 کی شق دو کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کی باعث سپیکر قومی اسمبلی اب قائم مقام صدر ہونگے

،آئین کے آرٹیکل 49 کی شق دو کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر ہونگے۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے سردار ایاز صادق کے بطور قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی صدر پاکستان کی واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔