سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس 5 نومبر(بدھ کو) شام چار بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس 5 نومبر(بدھ کو) شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں زیر غور آنے والے اہم معاملات پر …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس 5 نومبر(بدھ کو) شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں زیر غور آنے والے اہم معاملات پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں شرکت کےلئے تمام پارلیمانی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔