سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکرم میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے وطنِ عزیز کو ایک بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے آپریشن کے دوران …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے وطنِ عزیز کو ایک بڑے نقصان سے بچایا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کیپٹن نعمان سلیم، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص، سپاہی ولید، شہباز اور اعجاز علی شاہ کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔پوری قوم کی مدد سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے بہادر سپوت بے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے تک پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔بھارتی پراکسی خوارج اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں