اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں 22 خارجیوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کی عکاسی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،قوم دہشت گردی …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں 22 خارجیوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کی عکاسی ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم مصمم ہے،
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔








