سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن شرپسند عناصر کے ذریعے ہونے والی دہشت گردی کی بیخ کنی ناگزیر ہے،

عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔