اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی جوان سال بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی جوان سال بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی جوان سال بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی عزیز کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طاہر حسین اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








