اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و کالم نگار ہمایوں گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے صحافت کے شعبے میں ہمایوں گوہر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، ان کی وفات شعبہ صحافت …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی و کالم نگار ہمایوں گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و کالم نگار ہمایوں گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے صحافت کے شعبے میں ہمایوں گوہر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، ان کی وفات شعبہ صحافت کےلئے بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








