اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے آپریشن کے دوران چار بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہادر افواج نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قلات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے آپریشن کے دوران چار بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہادر افواج نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہےدہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں وطنِ عزیز کے استحکام کی ضمانت ہیں۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پارلیمنٹ، حکومت اور عوام دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے متحد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کی خدمات تاریخ کا درخشاں باب ہے۔








