اسلام آباد۔ 31 مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجودہ حکومتی اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے اراکین کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں بھرپور معاونت کرنے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم میں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا‘ ہم سب پاکستانی ہیں اور …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی اجلاس سے الوداعی خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 31 مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجودہ حکومتی اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے اراکین کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں بھرپور معاونت کرنے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم میں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا‘ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘ اس قومی اسمبلی نے ریکارڈ 187 بلز منظور کئے ہیں‘ خواتین اراکین نے ایوان کی کارروائی میں 60 فیصد تک حصہ لیا جو ان کی شاندار کارکردگی کی عکاسی ہے۔ جمعرات کو موجودہ قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پانچ سال پورے ہو رہے ہیں۔ ہمارا ساتھ خوش اسلوبی سے اچھے طریقے سے گزرا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ہر طرح کا تعاون ملا اس پر ان کا مشکور ہوں۔








