سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وینزویلا میں زلز لہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پراظہار افسوس

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وینزویلا میں زلز لہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پراظہار افسوس

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وینزویلا میں زلز لہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور دلی تعزیت کی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی قوم وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرین کیلئے عالمی سطح پر یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام اس آزمائش پر عزم اور حوصلہ سے قابو پا لے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔