اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بولیدہ میناز تربت میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے گھر پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے اور جلانے کی مذمت کی ہے ۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انتہائی انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل ہے،نہتے شہریوں کو …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بولیدہ میناز، تربت میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے گھر پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے اور جلانے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بولیدہ میناز تربت میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے گھر پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے اور جلانے کی مذمت کی ہے ۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انتہائی انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل ہے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اور زندہ جلانا کسی بھی مذہب، معاشرے، روایت اور اقدار کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کو گھر سمیت آگ لگانا کھلی دہشت گردی اور درندگی کی بدترین مثال ہے، دہشت گرد عناصر بلوچ روایات اور قومی اقدار کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ سپیکر نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








