اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی تعلیمات عالمگیر امن، رواداری، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، ان کا پیغام تمام …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یوم ولادت کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی تعلیمات عالمگیر امن، رواداری، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، ان کا پیغام تمام مذاہب، نسلوں اور معاشروں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ پاکستان بابا گرو نانک دیو جی کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب سمیت ان سے منسلک تمام مقدس گوردواروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو اپنی قومی و روحانی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے ملک میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کو جمہوری اقدار کا بنیادی ستون تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں بابا گرو نانک کے پیغام انسانیت، تحمل اور انصاف سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک ایسی دنیا کی تعمیر کا عہد کرنا چاہیے جو امن، احترام اور باہمی محبت کا گہوارہ ہو۔








