- Advertisement -
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور معصوم جانوں کو نقصان پہنچانے والے مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہیں، مسجد میں دھماکہ انسانیت اور اسلام کے دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے انسانی شکل میں درندے ہیں، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572757
- Advertisement -