سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

128

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے چوہدری نعیم اعجاز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورچوہدری نعیم اعجاز کے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔