اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 15 سے 17 فروری تک مراکش کا سرکاری دورہ کرے گا۔ یہ دورہ ایوانِ نمائندگان مراکش کے سپیکر رشید طالبی العلمی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دورہ مراکش کے دوران پارلیمنٹ میں اپنے ہم منصب اور ایوانِ مشیران مراکش …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کل تین روزہ سرکاری دورے پر مراکش روانہ ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 15 سے 17 فروری تک مراکش کا سرکاری دورہ کرے گا۔ یہ دورہ ایوانِ نمائندگان مراکش کے سپیکر رشید طالبی العلمی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دورہ مراکش کے دوران پارلیمنٹ میں اپنے ہم منصب اور ایوانِ مشیران مراکش (ایوانِ بالا) کے سپیکر سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم مصروفیات بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد میں اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، میر اعجاز حسین جکھرانی، مرزا اختیار بیگ، محمد اظہر خان لغاری، ملک سہیل خان اور سنجے پروانی شامل ہیں۔








