سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سید نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا دو سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سید نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا دو سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سید نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا دو سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس ایوان کیلئے عزت اور فخر کا باعث ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں رکن قومی اسمبلی اسد نیازی کی جانب سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سید نوید قمر پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، یہ نہ صرف اس ایوان بلکہ ہم سب کیلئے باعث عزت ہے۔
سید نوید قمر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ایوان کی عزت رکھی جبکہ سید نوید قمر نے سپیکر اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میرے لئے نہیں بلکہ اس ہائوس کیلئے بھی ایک اعزاز ہے کہ ہم اس ایوان کے منتخب نمائندے ہیں اور اسی وجہ سے ایسے فورمز پر ہمیں نمائندگی ملتی ہے۔








