بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پانچ رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد 19 سے 21 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کر رہا ہے،یہ دورہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس چین ژاؤ لی جی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بیجنگ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پانچ رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد 19 سے 21 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کر رہا ہے،یہ دورہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس چین ژاؤ لی جی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستانی وفد کی بیجنگ آمد پر این پی سی کے رکن اویانگ چانگ چیونگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بائی ڈینڈن نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور اعزاز خان بھی موجود تھے۔
سال 2026 میں پاکستانی پارلیمانی وفد کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔یہ دورہ پاکستان اور چین کی دیرینہ سدا بہار دوستی کا مظہر ہے۔ دورے کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق چین کی پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی چیئرمین این پی سی ژاؤ لی جی اور سی پی پی سی سی کے چیئرمین وانگ ہوننگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کے پارٹی سکول اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے میوزیم کا بھی دورہ کرے گا۔ امید ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وفد میں کنوینئر پاک -چین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ رومینہ خورشید عالم ، رکن قومی اسمبلی محمد نعمان، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل ہیں۔








