سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے منگل کے روز سابق ایرانی صدر اور ایران کی مصالحتی کونسل کے سر براہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانے …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے منگل کے روز سابق ایرانی صدر اور ایران کی مصالحتی کونسل کے سر براہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ سپیکر نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے تعزیتی کتاب میں تحریر کیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کو علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کی خبر سے گہر ادکھ ہوا اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ ایرانی عوام کے ساتھ برابر کے شر یک ہیں۔ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایک زیرک ،مدبر اور بلند حوصلہ رہنما تھے اور ان کا شمار ایران کے اسلامی انقلاب کے بانیوں او ر انتہائی مقبول رہنماوں میں ہوتا ہے۔وہ ایک باعمل اور ثابت قدم عوامی رہنما تھے اوربڑی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست کی حامل شخصیت کے مالک تھے۔








