اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2017کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میںسپیکر نے کہا کہ 2017اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا سال نو کے موقع پرپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2017کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میںسپیکر نے کہا کہ 2017اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے ایک صفحے کو پلٹ کر عصرحاضر کے چیلنجوں پر قابو پانے کے نئے عزم کے ساتھ ایک نئے سفر پر گامزن ہو گئے ہیں ۔سپیکر نے معاشر ے کے پسماندہ طبقات کی تر قی کے لیے موجودہ حکومت کے شر اکتی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے دن گنے جا چکے ہیں اور 2017پاکستان کی تر قی و خوشحالی کا سال ثابت ہو گا








