سپیکر قومی اسمبلی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کیلئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل د ے دی

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل د ے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کا قیام قومی اسمبلی کے ممبران کے مسلسل مطالبہ کا نتیجہ ہے جو اپنے حلقوں سے تعلق رکھنے والے …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل د ے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کا قیام قومی اسمبلی کے ممبران کے مسلسل مطالبہ کا نتیجہ ہے جو اپنے حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد وزارت خارجہ، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ان ممالک میں پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی تارکین وطن کی ہر ممکن سہولیات کے ساتھ باآسانی واپسی کو یقینی بنانے جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر رابطہ کرے گی جو ملازمت کے معاہدوں کی میعاد ختم ہونے اور اس طرح کے دیگر مسائل کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہیں تاکہ ان کی شکایات کو متعلقہ فورمز کے ذریعے دور کیا جا سکے۔ اس کمیٹی کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تجربہ کار عہدیداران کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

مزید خبریں