اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی نے سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے …
سپیکر قومی اسمبلی نے سر دار ایاز صادق کا یوم مئی کے حوالے سے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی نے سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے ہم مزدور طبقہ کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحییتوں، کام سے لگاو¿، ملک کی خوشحالی اور تر قی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم مئی کے موقع پر کیا جو (کل) منگل کو دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے لہذا ہم پر لازم ہے کہ ان کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضہ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔








