سپیکر قومی اسمبلی نے سید مصطفی محمود کے بجٹ تقریر کو سراہا

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید مصطفی محمود کی بجٹ تقریر کو سراہا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران سید مصطفی محمود جب بجٹ تقریر کر رہے تھے تو سپیکر نے ان سے استفسار کیا کہ وہ قومی اسمبلی کی کس کمیٹی کے رکن ہیں جن پر انہوں نے کہا کہ وہ نجکاری کی کمیٹی کے رکن ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سے سفارش کرتے ہیں کہ آپ کو فنانس کمیٹی میں ہونا چاہیے۔ جب انہوں نے اپنی بجٹ تقریر مکمل کی تو سپیکر نے انہیں شاباش دی اور کہا کہ سید مصطفی محمود کی اچھی طرح سے تیاری تھی، اس ایوان میں اس طرح کا بامقصد مذاکرہ ہونا چاہیے۔