سپیکر قومی اسمبلی کا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی میں مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان عظیم صدمہ قرار …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی میں مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور تکلیف دہ صدمہ ہوتا ہے۔

والدین خصوصاً والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں اختیار ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

 

مزید خبریں