سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی انتظار حیدری کی دادی ماں کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی انتظار حیدری کی دادی ماں کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی انتظار حیدری کی دادی ماں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں انتظار حیدری سے ان کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ انتظار حیدری اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔