سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

112
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شمالی وجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے سپاہیوں ساجد اعظم اور وارث خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اوران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔سکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور انشاء اللہ جلد دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔