سپیکر قومی اسمبلی کا فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔