اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے انتخابات کے موقع پر پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی و وہپ پاکستان پیپلز پارٹی اعجاز حسین جاکھرانی، امیدواران پی آر اے انتخابات اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی …
سپیکر قومی اسمبلی کا پی آر اے پی کے انتخابات کے موقع پر پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے انتخابات کے موقع پر پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی و وہپ پاکستان پیپلز پارٹی اعجاز حسین جاکھرانی، امیدواران پی آر اے انتخابات اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پی کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیٹی سے ملاقات کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے سپیکر سردار ایاز صادق کو انتخابی عمل اور ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی آر اے اور پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہیں۔ پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔عوامی مسائل اور پارلیمانی کارروائی عوام تک پہنچانے میں پارلیمانی رپورٹرز کا کلیدی کردار ہے۔پی آر اے کے خوشگوار اور شفاف انتخابات خوش آئند ہیں۔
پرامن اور شفاف انتخابی عمل دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے۔ انتخابات کے ذریعے عہدیداران کا چناؤ جمہوریت کی روح ہے۔پارلیمانی رپورٹرز انتہائی سلجھے ہوئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔امید ہے کہ پی آر اے کے انتخابات میں بہترین نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
الیکشن کمیٹی نے پی آر اے انتخابات کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بہترین انتظامات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔الیکشن کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل میڈیا اور ان کی ٹیم کے تعاون کو سراہا۔سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیٹی کی خدمات اور الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے پی آر اے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








