سپیکر قومی اسمبلی کی بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب سپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو پارلیمنٹ کا متفقہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب سپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو پارلیمنٹ کا متفقہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کا متفقہ طور پر سپیکر منتخب ہونا ارکان پارلیمنٹ کا ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،پارلیمنٹ کسی بھی جمہوری نظام کا بنیادی ستون اور عوام کی نمائندگی کا اہم ترین ادارہ ہے، پارلیمان کو چلانے میں سپیکر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر قانون سازی اور ملک کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور روایات کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی نئی قیادت دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیشی سپیکر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پارلیمانی رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیشی سپیکر کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں