اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے