سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے انسانی جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک …

اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے انسانی جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ برفانی تودے میں دبے ہوئے افراد کو جلد ازجلد نکالنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور جلد بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سپیکر و ڈپٹی نے اللہ تعالیٰ سے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔