سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن انچیف حسن صہیب مراد کے کار حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن انچیف اور معروف ماہر تعلیم حسن صہیب مراد کے کار حادثے میں جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کواپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے تعلیمی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن انچیف اور معروف ماہر تعلیم حسن صہیب مراد کے کار حادثے میں جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کواپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے تعلیمی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناگہانی صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔