واشنگٹن۔15دسمبر (اے پی پی):سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودی مذہبی تہوار کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعدامریکی شہر نیویارک سٹی میں ہنوکا کی تقریبات اور عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ شنہوا کے مطابق نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹسک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سڈنی حملے اور نیویارک سٹی کے درمیان کسی قسم کا کوئی معلوم …
سڈنی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد بعد نیویارک میں سکیورٹی سخت

مزید خبریں
واشنگٹن۔15دسمبر (اے پی پی):سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودی مذہبی تہوار کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعدامریکی شہر نیویارک سٹی میں ہنوکا کی تقریبات اور عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔
شنہوا کے مطابق نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹسک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سڈنی حملے اور نیویارک سٹی کے درمیان کسی قسم کا کوئی معلوم تعلق نہیں ہے اور شہر کے پانچوں بوروز میں ہونے والی تقریبات کو بظاہر کوئی خطرہ لاحق نہیں تاہم انتہائی احتیاط کے پیشِ نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ان تقریبات کی سکیورٹی کے لئے اضافی اہلکار اور وسائل تعینات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی اضافی نفری، خصوصی گشت، ہیوی ویپنز ٹیمیں، کمیونٹی افیئرز افسران، انسدادِ دہشت گردی کے وسائل اور جہاں مناسب ہو وہاں بم سکواڈ تعینات کئے جائیں گے۔ ہم نیویارک کے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئےتمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سڈنی کے واقعے کو عالمی سطح پر پھیلتی انتہاپسندی کی مثال قرار دیا۔








