سکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز ،قطر ائیر ویز کو دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار دیا گیا

دوحہ ۔28ستمبر (اے پی پی):قطر ائیر ویز کو دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز مل گیا۔ قطری میڈیا کے مطابق سکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز میں قطر ائیر ویز کو دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار دیا گیا ہے، اس لسٹ میں سنگاپور ائیر لائنز لمیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ایمریٹس نے اس فہرست میں ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے آل نپون ایئرویز کو چوتھے …

دوحہ ۔28ستمبر (اے پی پی):قطر ائیر ویز کو دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز مل گیا۔ قطری میڈیا کے مطابق سکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز میں قطر ائیر ویز کو دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار دیا گیا ہے، اس لسٹ میں سنگاپور ائیر لائنز لمیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ایمریٹس نے اس فہرست میں ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے آل نپون ایئرویز کو چوتھے نمبر پر دھکیل کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ہانگ کانگ کا کیتھے پیسیفک پچھلے سال چھٹے نمبر سے 16ویں نمبر پر آگیا۔

یہ ایوارڈز ستمبر 2021ء سے اس سال اگست تک انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، روسی، جاپانی اور چینی زبانوں میں کیے گئے آن لائن سروے پر مبنی ہیں اور سروے میں 350 سے زیادہ ایئر لائنز کو شامل کیا گیا تھا، جس میں ایمریٹس کو دنیا کی بہترین اکانومی کلاس ایئر لائن کے طور پر ووٹ دیا گیا، ایمریٹس مجموعی طور پر دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں تیسرے نمبر پر ہے اور اسے پرواز میں تفریح ​​کے لیے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے، ائیرلائن کی نئی شروع کی گئی پریمیم اکانومی نے بھی اس کلاس میں بہترین درجہ بندی میں بھی ایک اچھا مقام پایا اور اس میں ایمریٹس عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔

یو اے ای کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز کو بزنس کلاس کے زمرے میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر فائز پانچ بہترین ایئرلائن میں رکھا گیا، قطر ایئرویز، سنگاپور ایئر لائنز اور اے این اے اس لسٹ میں سرفہرست 3 فضائی کمپنیاں ہیں۔اس سروے میں بحرین کی گلف ایئر کو اپنی خدمات میں نمایاں بہتری لانے والی سرفہرست ایئر لائن قرار دیا گیا، بنکاک ایئرویز نے مجموعی طور پر دنیا کی بہترین علاقائی ایئر لائن کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ایئر انڈیا ایکسپریس کو بھارت اور جنوبی ایشیاء میں سرفہرست مقام حاصل ہوا، ٹرکش ایئر لائنز اور جرمنی کی لفتھنزاکے شراکت دار سن ایکسپریس کو دنیا کی بہترین تفریحی ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔

سروے نتائج کہتے ہیں کہ ائر ایشیاءنے مجموعی طور پر دنیا کے بہترین کم لاگت والے کیریئر کے طور پر اپنی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے، جب کہ سنگاپور ایئر لائنز گروپ کم بجٹ میں طویل فاصلے کے بہترین کیریئر ہے، انڈی گو کو ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں بہترین کم لاگت والے کیریئر کا درجہ دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں