سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نماز جنازہ میں شرکت

64

راولپنڈی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جونواں اور شہداءکے اہلخانہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز سکردو میں ہونے والے بس حادثہ میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ پیر کو چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔