اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں 14 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 86ویں پوزیشن حاصل کرلی، جو پاکستان سکواش کے لیے اہم پیش رفت ہے۔پاکستان کی سکواش میں ابھرتی ہوئی برتری کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نور زمان …
سکواش میں پاکستان کی پیش قدمی، حمزہ خان کی عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں 14 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 86ویں پوزیشن حاصل کرلی، جو پاکستان سکواش کے لیے اہم پیش رفت ہے۔پاکستان کی سکواش میں ابھرتی ہوئی برتری کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور اشاب عرفان کی رینکنگ میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔حمزہ خان نے یکم دسمبر کو جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں 14 درجے ترقی پائی ہے۔ 20 سالہ کھلاڑی نے سال بھر مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں آسٹریلیا، سپین اور بعد ازاں فرانس کے ایونٹس شامل تھے۔
انہوں نے مئی میں سوارمر ساوتھ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک ماہ بعد نادرن سٹار ریسورسز گولڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اگست میں ویلینسیا اوپن کے فائنل میں انہیں سپین کے ایکر پاجاریس سے شکست ہو گئی تام انہیں پہلی مرتبہ ٹاپ 100 میں جگہ بھی مل گئی ۔گزشتہ ہفتے سی اے ایس سیرینا انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں معمولی فرق سے شکست نے بھی ان کی رینکنگ کو بہتر بنایا، جہاں ان کے ہم وطن نور زمان نے ٹائٹل برقرار رکھا۔نور زمان نے 46 منٹ کے دلچسپ مقابلے میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی (9-11، 7-11، 11-7، 11-4، 11-8) اور عالمی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرکے 38ویں پوزیشن حاصل کرلی، جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ 37 کے بہت قریب ہے۔
دوسری جانب اشاب عرفان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 47ویں نمبر پر پہنچ گئے۔








