سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام11ویں اور 12ویں کے امتحانات کا آغاز

256

سکھر۔ 29 مئی (اے پی پی):سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام11ویں اور 12ویں کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔سکھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آج بدھ سے تینوں اضلاع گھوٹکی،سکھر،خیرپور میں طلباءوطالبات اس سال 11 ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں۔

امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے،پہلی شفٹ 9 سے 12 جبکہ دوسری شفٹ 2 بجے سے 5 تک ہوگی۔ امتحانی سینٹر میں ہیٹ سٹروک روم قائم کیا گیا ہے۔کمشنر سکھر فیاض عباسی نے ہیٹ سٹروک/ ایمرجنسی کی صورت میں امتحانی سینٹرز میں ایمبولینس 1122کو الرٹ رہنے کا کہا ہے جبکہ گرمی کا ٹمپریچر 48 سے 50

ڈگری سینٹی گریڈ ہونے سے امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کیلئے ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی اور تمام فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں امتحانات کے اوقات میں بند رہیں گی،امتحانات میں لوڈ شیڈنگ روکنے کے لئے سکھر الیکٹرک پاؤر کمپنی (سیپکو )کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے لیٹر بھیج دیا گیا ہے۔