سکھ برادری کے مذہبی تہوار جوڑ میلہ کے موقع پر گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات

سکھ برادری کے مذہبی تہوار جوڑ میلہ کے موقع پر گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ محمد نواز سیال نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا

شیخوپورہ۔ 12 جون (اے پی پی):سکھ برادری کے مذہبی تہوار جوڑ میلہ کے موقع پر گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ محمد نواز سیال نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر 512 سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ ان کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے 700 کے قریب پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔

گوردوارہ اور اس کے گردونواح، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، رہائشی مقامات اور دیگر اہم پوائنٹس پر خصوصی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی گئی۔ شیخوپورہ پولیس نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کے تحت تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جس کے باعث مذہبی تقریب پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔