سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف، اسلامی فنانس کو فروغ

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف، اسلامی فنانس کو فروغ

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے ملک میں مائیکرو فنانس، چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامک فنانس کی فراہمی کے لیے کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کی تیار کرڈہ ڈیجیٹل رسک شئیرنگ پراڈکٹ روایتی کریڈٹ گارنٹی کا متبادل پیش کرتی ہے جس میں مالیاتی اداروں کے مابین رسک کی شیئرنگ کا ماڈل اپنایا گیا ہے ۔ اس نظام کے تحت شریک ادارے عطیہ (تبرع) کی بنیاد پر قائم ایک مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں، جسے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی بطور وکالہ ایجنٹ (وکیل) منظم کرتا ہے۔

قرض کے ڈیفالٹس کی صورت میں نقصانات اسی فنڈ سے پورے کیے جاتے ہیں، جس سے بغیر کسی یقینی منافع کے حقیقی رسک میں شیئرنگ ممکن ہوتی ہے۔رسک کی یہ شئیرنگ سے کمپنی کے کریڈٹ کا رسک کم ہوتا ہے، جبکہ فنانس کی دستیابی میں اضافہ اور ریگولیٹری شریعہ کمپلائنس کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے۔ایس ای سی پی کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے اس ڈھانچے کا جائزہ لے کر اس پراڈکٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نے مؤثر نفاذ کے لیے گورننس اور دستاویزی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی بھی سفارشات دیں ہیں۔اس رسک شئیرنگ سے چھوٹے کاروبار ، زراعت اور دیگر میڈیم انٹر پرائزیز کے لیے مالیاتی سہولتوں تک رسائی میں اضافہ ہو گا، ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھاتے ہوئے پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کو مستحکم کرے گا۔ایس ای سی پی ، سپریم کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کے ملک کو بتدریج سود سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کے احکامات کی روشی میں مسلسل اصلاحات اور اقدامات کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔