سکیورٹی اور داخلی امور میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ,وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی فرانس کے سفیر مارک برٹے سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور داخلی امور میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے فرانس کے سفیر مارک برٹے نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کو زیر غور …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور داخلی امور میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے فرانس کے سفیر مارک برٹے نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا گیا۔ ملاقات میں کرونا وائرس اور دیگر موجودہ مسائل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے سفیر نے مشترکہ امور کے سلسلہ میں جاری ٹریننگز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی امور کی بہتری کےلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، سکیورٹی اور داخلی امور میں کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ مشترکہ ٹریننگز کے انعقاد کا مقصد مسائل کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی امور کو مزید مستحکم بنانے کی توقع کا اظہار کیا۔