راولپنڈی۔30اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اورکیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ۔ پہلا آپریشن ضلع …
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اورکیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دئیے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔30اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اورکیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ۔
پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیاجہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعدبھارتی حمایت یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔دوسری کارروائی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
دونوں مقامات پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہےجس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔








