راولپنڈی۔20جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے 16 سے 20 جولائی 2025 کے دوران پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ضلع مالاکنڈ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس میں 9 خوارجی ہلاک اور 8 گرفتار کئے گئے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن بھارتی ایجنٹ تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے خوارج کی …
سکیورٹی فورسز کا پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ضلع مالاکنڈ میں چار روزہ مشترکہ آپریشن ، 9 خوارجی ہلاک اور 8 گرفتار کئے ، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔20جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے 16 سے 20 جولائی 2025 کے دوران پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ضلع مالاکنڈ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس میں 9 خوارجی ہلاک اور 8 گرفتار کئے گئے۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن بھارتی ایجنٹ تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔چار روز پر محیط اس آپریشن کے دوران افواج نے مہارت کے ساتھ خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید اور مسلسل فائرنگ کے تبادلوں کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 9خوارج واصل جہنم کیے گئے جبکہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔خوارج کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوم کے ہمراہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔








