سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، تین خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے تین خوارج ہلاک کر دیئے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقےایشام کے مخالف سمت میں پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت …

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے تین خوارج ہلاک کر دیئے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقےایشام کے مخالف سمت میں پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کابروقت پتہ چلا یا۔سکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ درست اور مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج واصلِ جہنم کر دیئے گئے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مارے جانے والے خوارج میں سے ایک کی شناخت افغان شہری”خارجی قاسم” کے نام سے ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ٹانک ضلع میں کی گئی ایک اور خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور خارجی کو کامیابی سے ہلاک کر دیا جس کی شناخت "خارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ” کے طور پر ہوئی جو کہ ایک افغان شہری تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ افغان شہری پاکستان کے اندر معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی جانب سے مؤثر سرحدی نگرانی کو یقینی بنائے، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے استعمال اور اپنے شہریوں کی پاکستان کے اندر دہشت گردی میں شمولیت سے باز رکھے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن کی کارروائی جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت جاری وژن "عزمِ استحکام” کے مطابق اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے تاکہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے فتنے کو ملک سے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔